تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، ڈاکٹروں کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت

تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، ڈاکٹروں کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سروسز ہسپتال میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت میں ملوث ڈاکٹرز اور سیکیورٹی گارڈ کی عبوری ضمانت کی توثیق کے لئے 29مئی تک رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نوجوان کی ہسپتال عملے کے تشدد سے ہلاکت کیس میں ملزم ڈاکٹر سارہ جمیل، فرحان ساہی، ڈاکٹر حسن طارق، ڈاکٹر سلمان اورسیکیورٹی گارڈز کی عبوری ضمانت میں توثیق کے لئے ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق کی عدالت میں سماعت ہوئی، ہلاک ہونے والے نوجوان سنیل کا بھائی انیل بطور مدعی پیش ہوا۔مدعی کے وکیل حسان نے کہا کہ ڈاکٹروں اور عملے نے نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کیا ، ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ تھانہ شادمان کے تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی جبکہ ملزمان کے وکیل نے مدعی فریق سے صلح کے لئے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...