قیدیوں کے ہاتھوں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت

قیدیوں کے ہاتھوں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے ہاتھوں بھارتی دہشت گرد جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، سیشن عدالت نے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتھہ نے بھارتی دہشت گرد جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کی سماعت کی۔2013ء میں ملزم عامر سرافراز اور مدثر نے جیل میں سربجیت سنگھ کو اینٹیں مار کر ہلاک کر دیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج ہوا اور پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، مقدمہ میں پولیس اہلکار اور جیل کا عملہ اپنی شہادت قلمبند کرا رہے ہیں۔ تھانہ کوٹ لکھپت کے اہلکار اپنی شہادت قلمبند کرا چکے ہیں ، اب عدالت نے جیل اہلکاروں کو شہادت کیلئے طلب کیا ہے اور کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : علاقائی