قصور، مخالفین نے نوجوان کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا

قصور، مخالفین نے نوجوان کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا

قصور(بیوروروپورٹ) نواحی علاقہ کھرپہ چک راجہ جنگ کے رہائشی کو مخالفین نے مبینہ گلہ دبا کر جاں بحق کرکے نہر میں پھینک دیا ،تفصیلات کے مطابق اشرف نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کا بہنوئی مختار احمد چند روز قبل گھر باہر گیا مگر کئی روز گزرجانے کے بعد واپس نہیں آیا ،گزشتہ روز اس کی نعش کھرپہ چک مصطفےٰ آباد کی نہر سے ملی ہے،جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے،پولیس نے ملزمان سرفراز ،آصف ،عقیل ،اور لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...