صارف عدالت حکومتی عدم توجہی کے باعث مسائل کاشکار ہوگئی

صارف عدالت حکومتی عدم توجہی کے باعث مسائل کاشکار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت حکومتی عدم توجہی کے باعث مسائل کاشکار ہوگئی ہے،عدالت کاکمرہ کیسزکے فائلوں کے ریکارڈسے بھرگیاہے،عملہ کیسوں کی فائلیں زمین اورالماریوں کے اوپر رکھنے پرمجبورہوگیا جبکہ عدالت میں فوٹوکاپی مشین ہے اور نہ ہی نقل برانچ بنائی گئی ہے۔علاوہ ازیں عدالت میں ابھی تک نظارت برانچ بھی نہیں بنائی گئی ہے ،سائلین کوفوٹوکاپیاں کرانے کے لئے دوسری منزل سے بازارجاناپڑتاہے،صارف عدالت میں روزانہ 100مقدمات کی سماعت کی ہوتی ہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ 100مقدمات کی سماعت کیلئے صرف ایک جج ناکافی ہے۔اس حوالے سے عدالتی رجسٹرار کا کہنا ہے کہ عدالت کی صورتحال سے متعلق حکام کوکئی بارلکھاگیاہے لیکن تاحال معامالات جوں کے توں ہیں ۔

مزید :

علاقائی -