پنجاب : 24گھنٹوں میں 768ٹریفک حادثات ، 7افراد جاں بحق ، 492شدید زخمی

پنجاب : 24گھنٹوں میں 768ٹریفک حادثات ، 7افراد جاں بحق ، 492شدید زخمی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب کے768مختلف مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں492افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔ ان حادثات میں 373 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 399 ڈرائیور، 20 کم عمرڈرائیور،134مسافراور473پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 231 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں 86 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان65حادثات میں 79 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل872متاثرین میں719مرد اور 153خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں624موٹر سائیکل،101آٹو رکشے، 62 موٹر کاریں،6مسافربسیں،35وین،36ٹرک اور 88 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی