قصور ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیااں ، 21ملز مان گرفتار

قصور ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیااں ، 21ملز مان گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،21ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں،چرس اور پسٹل برآمد ،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے ماہ رمضان کے دوران مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ رات ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تھانہ مصطفی آباد، الہٰ آباد،سٹی پتوکی اور سٹی پھولنگر پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث چار اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا،دو بدنام زمانہ جوئے کے اڈوں پر ریڈ کیے گئے جس کے نتیجہ میں 10قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی،اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران4ملزمان کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے ایک کلوگرام چرس ،55لیٹر شراب برآمد کی،اسی طرح3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے ،پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

گرفتار

مزید : علاقائی