شیخوپورہ ، فیروزوالہ میں خاتون سمیت 3افرا د کی تشدد زدہ نعشیں بر آمد

شیخوپورہ ، فیروزوالہ میں خاتون سمیت 3افرا د کی تشدد زدہ نعشیں بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ،فیروزوالا(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان)گردنواح کی کیوبی لنک نہروں سے خاتون اورمرد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد،جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک کے کنارے ایک چالیس سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش پڑی ہوئی ملیکیوبی لنک نہر فاروق آبادنزہ ڈیرہ نگاہ میں نعش کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے نعش کوباہر نکال صدر فاروق آباد پولیس کے حوالہ کردیا پولیس کے مطابق ملنے والی نعش نامعلوم خاتون کی ہے جس کو سفاک قاتلوں نے تشدد کے بعد قتل کرکے ہاتھ پاوں کاٹ کر نعش کو نہر میں بہادیا جسکی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے،فیصل آباد روڈ پر واقعہ بھکھی نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ بوسیدہ نعش برآمد،پولیس نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا،پولیس کے مطابق ملنے والی نعش نامعلوم شخص کی ہے جس کو سفاک قاتلوں نے بڑی بے دردی کے ساتھ تیزدھار آلہ کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں کو کاٹ کر دھڑ علیحدہ اور جسم کا نیچے والا حصہ نہر میں پھینک دیا پولیس بھکھی نے نصف حصہ ملنے والی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد لاوارث نصف نعش کو قریبی قبرستان میں دفن کردیا بھکھی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بجھوا دی بتایا گیا ہے کہ راہ گیروں نے برساتی نالے کے کنارے سرکنڈوں میں اجنبی شخص کی نعش پڑی ہو ئی دیکھ کر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی تاہم متوفی شناخت نہ ہو سکی نعش کچھ دنوں کی پرانی پڑی ہوئی تھی جسے جانوروں نے نوچ ڈالا پولیس نے شناخت کروانے کیلئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید :

علاقائی -