شیخوپورہ ، منچلے ون ویلنگ میں مصروف ، پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں

شیخوپورہ ، منچلے ون ویلنگ میں مصروف ، پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) گردونواح کے روڈ ز پر ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے بے جا آور لوڈنگ اور غلط ڈرائیونگ کرنے والوں کی بھر مار ہو چکی ہے جبکہ شہر کی مین سٹرکوں لاہور روڈ اور فیصل آباد روڈ پر تھانہ ہاؤسنگ کالونی ، اور تھانہ صدر کی حدود میں اوباش اور منچلے نوجوانوں کے گروہ ون ویلنگ کرتے دیکھائی دیتے ہیں جن کے خلاف مقامی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جبکہ موٹر سائیکلوں پر موت کا کھیل کھیلنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مین روڈ ز اور گردونوح کی لنک سٹرکوں پر منچلے نوجوان اپنی موٹر سائیکلوں پر بے جا آور لوڈنگ کئے ہوئے بھی نظر آتے ہیں جو اپنی سواری کو کنٹرول نا کر پانے کی وجہ سے حادثات کا سبب بنتے ہیں حکومت پنجاب نے سٹرکوں پر حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس ، اور تھانوں کی پولیس کو تعینات کر رکھا ہے مگر پولیس کی نا اہلی اور سستی و لاپرواہی کی وجہ سے آور لوڈنگ پر قابو نہیں پا یا جا سکا جس سے آئے روز بے شمار حادثات رونما ہو رہے ہیں اور شریف شہری اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں کے ارکان کا مطالبہ ہے کہ گردونواح کی مین اور لنک سٹرکوں پر ون ویلنگ کے ساتھ ساتھ مسافر ویگنوں، ڈالوں ۔ موٹر سائیکلوں پر آور لوڈنگ کو روکنے کے لئے فول پروف پروگرام کے تحت کاروائیاں کی جائیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

Back

مزید : علاقائی