کوریا میں مقیم وہ پاکستانی جسے ایسی روحانی تسبیح کی تلاش ہے جس کی مدد سے اسکو جاب مل جائے،اسماءالحسنی کا مجرب عمل جسے سب بے روزگار پڑھ سکتے ہیں

کوریا میں مقیم وہ پاکستانی جسے ایسی روحانی تسبیح کی تلاش ہے جس کی مدد سے اسکو ...
کوریا میں مقیم وہ پاکستانی جسے ایسی روحانی تسبیح کی تلاش ہے جس کی مدد سے اسکو جاب مل جائے،اسماءالحسنی کا مجرب عمل جسے سب بے روزگار پڑھ سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ) میں کوریا میں سنہری مستقبل کا خواب لیکر آیا تھا لیکن ابھی تک کوئی اچھی جاب نہیں ملی۔کافی عرصہ سے اچھی جاب کی تلاش میں ہوں ۔جہاں اپلائی کرتا ہوں وہاں سے کوئی رسپانس نہیں آتا۔ازراہ کرم مجھے روحانی تسبیح عنایت کردیں تاکہ میرے لئے کوریا میں رزق کے دروازے کھل جائیں(زاہد حنیف کوریا )
جواب۔رازق و مالک خدائے ذوالجلال ہے جو مشرق و مغرب کا مالک حقیقی ہے ۔ساری دنیاوں کا خالق و رازق وہی ہے ۔ہجرت کرنے والوں کو وہ پسند فرماتا ہے ،اگر اچھے کام کریں گے تو یقیناً اللہ آپ کی ہجرت کا اجر عطا فرمائے گا ۔آپ گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھنے کے بعد اللہ کریم کے اسمائے مبارکہ یاخالق اور یا رزاق کی تسبیح کیا کریں ،استغفراللہ کی ایک تسبیح سونے سے پہلے پڑھ کر سویا کریں ۔
مذکورہ اسمائے مبارکہ کو دعائے گنج العرش میں اللہ کی رضا کے واسطے بیان کیا گیا ہے ،آپ اسکو تسبیح بنا لیں اور روزانہ درود پاک اوّل آخر کے ساتھ یہ تسبیح صبح و شام جاری کریں ۔اس میں دنوں کا حساب نہیں ۔چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں ،اللہ کی بے شمار نعمتوں سے سرفراز ہوں گے اور جہاں آپ کا مقدر ہے اور جتنا ہے یقینی طور پر ملے گا۔ انشا ءالعزیز مراد جلد پوری ہوگی ۔
(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -