وینزویلاکے صدرکا امریکی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار د یکرملک چھوڑنے کا حکم

وینزویلاکے صدرکا امریکی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار د یکرملک چھوڑنے کا حکم

کراکس (صباح نیوز)وینزویلا کے صدرنے امریکہ کے سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔وینزویلا کے صدرنے نکولس مدورو نے کہا امریکی چارج ڈی افیئرز وینزویلا کیخلاف سازشوں اور اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہا تھا۔ مدورو نے و ینز ویلا کے صدارتی انتخاب پر امریکی تنقید کو مسترد کردیااور کہاواشنگٹن کو ایک خودمختار ملک پرالزام تراشیوں کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ خبر ا یجنسی کے مطابق امریکہ نے نکولس مدورو کے انتخاب کو مسترد کر دیا تھا اور صدارتی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

وینزویلین صدر

مزید : علاقائی