بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید ، خاتو ن سمیت 4افراد زخمی

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید ، خاتو ن سمیت ...

شکر گڑھ (آئی این پی) بھارتی فورسز کی شکر گڑھ سیکٹر اور سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ خاتون سمیت چارافراد زخمی ہو گئے۔شہید اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری آبادی والے علاقوں میں شیلنگ اور گولہ باری کے باعث علاقے سے لوگ نقل مکانی بھی کر رہے ہیں۔

بھارتی فورسز/فائرنگ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...