اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے گریڈ 20اور 22کے افسران کے تقرر و تبادلے

اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے گریڈ 20اور 22کے افسران کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے گریڈ 20اور 22کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔اس ضمن میں اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے ملٹری لینڈ کے گریڈ22 کے افسر حمید ہارون کو سیکرٹری پوسٹل سروسز ، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ20 کے افسر عثمان یعقوب خا ن کی خدمات خیبر پختو نخوا ،پاکستان آڈٹس اینڈ اکاؤنٹ کے گریڈ 20 کے افسر سردار عظمت شفیع کو اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے سمیت پی ایس پی گروپ کے گریڈ 17 کے افسر محمد مختار حیات مانیکا کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دےئے ہیں۔ محمد مختار حیات مانیکا قبل ازیں سندھ میں خدمات سر انجام دے رہی تھے۔ حمید ہارو ن ملٹری لینڈ اکاؤنٹس میں بطور اے ڈی جی ، عثمان یعقوب خان بطور جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور سردار عظمت شفیع بی آئی ایس پی میں بطور ڈی جی فنانس خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
تبادلے

مزید :

علاقائی -