شمالی کوریا نے شرائط نہ مانیں تو کم جانگ ان سے ملاقات نہیں ہوگی،ڈونلڈٹرمپ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ ان کے درمیان آئندہ ماہ سنگاپور میں شیڈول ملاقات کھٹائی میں پڑ گئی۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اگر شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات نہ ہوئی تو شاید یہ بعد میں ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بعض شرائط شمالی کوریا سے منوانا چاہتے ہیں، ان کے خیال میں وہ اپنی شرائط منوا لیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو کم جانگ ان سے ملاقات بھی نہیں ہوگی۔
ٹرمپ