توہین عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کا معاملہ ، پیمرا کو بھیج دیا

توہین عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کا معاملہ ، پیمرا کو بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساحر لودھی اور نبیل کی معافی قبول اور عامر لیاقت کا توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے معاملہ پیمرا کو بھیج دیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمشن کیس کی سماعت ہوئی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ساحر لودھی آپ کو شرم آنی چاہئے ، آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی آبدیدہ ہوگئے عدالت نے ساحر لودھی اور نبیل کی معافی قبول اور عامر لیاقت کا توہین عدالت کا نوٹس واپس اور معاملہ پیمرا کو بھیج دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ یہ سب پیسہ بنانے میں لگے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

علاقائی -