پاکستان نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے ایک بار چین کا رخ کر لیا : برطانوی میڈیا

پاکستان نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے ایک بار چین کا رخ کر لیا : برطانوی میڈیا

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر چین کا رْخ کر لیا اور اپریل میں چینی بینکوں سے ’اچھی، مسابقتی شرح‘ پر ایک ارب ڈالر کا قرض لیا۔فنانشل ٹائمز (ایف ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر طارق باجوہ چینی بینکوں سے اچھی شرح پر قرض حاصل کرنے کی تصدیق کی۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس رقم سے دونوں ممالک کے درمیان مالی، سیاسی اور عسکری تعلقات مضبوط ہوں گے۔رپورٹ میں طارق باجوہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین کی کمرشل بینکوں کے پاس پیسوں کی بھرمار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18.1 ارب ڈالر تھے جو رواں سال مئی میں کم ہو کر 10.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کو امید ہے کہ چینی بینکوں سے ملنے والی اس رقم سے پاکستان، قرض کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے بچ جائیگا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو قرض دینا چین کے بھی مفاد میں ہے تاہم انہوں نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

برطانوی میڈیا

مزید : علاقائی