بارکھان،پکوڑے فروش سے بدسلوکی کا نوٹس، 3 لیویز اہلکار معطل
بارکھان(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیویز اہلکاروں کی ایک پکوڑے فروش سے بدسلوکی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈپٹی کمشنر بارکھان سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بارکھان نے واقعے میں ملوث 3 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔واضح رہے کہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں گذشتہ روز لیویز اہلکاروں کی پکوڑے فروش کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اہلکاروں نے لیویز تھانہ رکھنی کے ساتھ لگایا گیا پکوڑہ فروش کا اسٹال اور دیگر سامان الٹ دیا تھا، جبکہ پکوڑے فروش کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پکوڑے فروش کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر بارکھان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر کو پکوڑے فروش کا نقصان پورا کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بارکھان