دبئی میں شادی کے چند منٹ بعد ہی دولہا نے دلہن کو طلاق دیدی

دبئی میں شادی کے چند منٹ بعد ہی دولہا نے دلہن کو طلاق دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) دبئی میں شادی کے چند منٹ بعد ہی دولہا نے دلہن کو طلاق دیدی۔دبئی میں ایک دولہا اور اسکے سسر کے درمیان غلط فہمی کچھ اتنی بڑھی کہ ناراض دولہا نے شادی کے صرف 15منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی۔تفصیلات کے مطابق دلہن کے والد نے جہیز میں ایک لاکھ درہم کا مطالبہ کیا جس میں سے دولہا نے 50 ہزار درہم ا177سی وقت دیدیئے اور بقایا رقم کچھ لمحوں بعد دینے کیلئے کہا۔دوسری جانب دلہن کے والد نے اصرار کیا کہ بقایا بھی ابھی دیں جس پر دولہا کو غصہ آیا اور اس نے دلہن کو عین موقع پر طلاق دیدی۔
طلاق

مزید :

علاقائی -