ٹنڈوالہ یار ، خسرہ کی بیماری سے 3بچے جاں بحق، 7زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا

ٹنڈوالہ یار ، خسرہ کی بیماری سے 3بچے جاں بحق، 7زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا

ٹنڈوالہ یار(آئی این پی) ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی بیماری کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی تحصیل جھنڈو مری میں خسرے کی بیماری کے باعث تین بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ سات بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے۔جنہیں ٹنڈوالہ یار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار جھنڈو مری کے ایکٹ پیارو لونڈ میں صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خسرہ کی وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔خسرہ کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے تین بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دی ہے جس کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت اور محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ بچوں کے علاج کے لیئے ادویات بھی باہر سے لینی پڑ رہی ہے۔سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے ایم ایس ڈاکٹر معین اختر نے باہر سے ادویات لینے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ میڈیکل کی ادویات لکھنے والے ڈاکٹر کو ایم ایس نے طلب کر لیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر معین اختر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کی کوتاہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔

بچے جاں بحق

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...