”لاہور سے راولپنڈی تک لمبی نہر میں مگر مچھ ہی مگر مچھ “ ایسا خواب جس کی تعبیر اس سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے

”لاہور سے راولپنڈی تک لمبی نہر میں مگر مچھ ہی مگر مچھ “ ایسا خواب جس کی تعبیر ...
”لاہور سے راولپنڈی تک لمبی نہر میں مگر مچھ ہی مگر مچھ “ ایسا خواب جس کی تعبیر اس سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے

  

لاہور(نظام الدولہ)میں حافظ قرآن ہوں ۔میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک نہر ہے جو کہ لاہور سے راولپنڈی تک لمبی ہے اور اس میں بہت زیادہ مگرمچھ موجود ہیں ۔اس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے (نجیب الرحمن )

تعبیر ۔یہ خواب کئی اعتبار سے حساس ہے اور اس میں بہت بڑی تنبیہ موجود ہے ۔چونکہ آپ نے نہیں بتایا کہ جاب کیا کرتے ہیں اور کس شہر میں رہتے ہیں ،اسکے باوجود چند کیفیات کو بیان کردیتا ہوں تاہم آپ کو خود ان حالات کا جائزہ لینا ہوگا کہ آپ کا مزاج کیسا ہے ؟ جلالی ہے یا جمالی ۔۔۔۔ممکن ہے آپ کے اردگرد کچھ ایسے غصیلے یا کینہ پرور لوگ ہوں جو بنیادی طور پر سفاک بھی ہیں ۔آپ ان کا مشاہدہ کرتے ہوں ۔تاہم اگر آپ کے اندر غصہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے تو آپ کو ایسے معاملات میں ملوث ہر گز نہیں ہونا چاہئے کہ آپ کو غصہ آئے اور پھر آپ کے لئے مصیبت کا باعث بن جائے ۔آپ درود پاک اور یا رحیم و یا کریم بحق یا سلام کی تسبیح کیا کریں ۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں