نیب نے خدمت کرنی ہے تو زرداری جیسے لٹیرے کا احتساب کرے : شہباز شریف

نیب نے خدمت کرنی ہے تو زرداری جیسے لٹیرے کا احتساب کرے : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا،ساہیوال(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کا ہے خدا نے ایک بار پھر موقع دیا تو سرگودھا اور خوشاب سمیت ملک بھر کے ہر ضلع میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائیں گے زرداری کے سوئس بنک میں پڑے غریب ملک کے اربوں روپے واپس لاؤں گا نیب نے اگر کوئی خدمت کرنی ہے تو زرداری جیسے لٹیرے کا احتساب کرے نیازی نے دھرنا سیاست کر کے ملک کی معیشت کا بیڑ اغرق کر دیا زرداری نیازی مداری ہیں پوری قوم کو مداری ٹولہ سے نجات دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کرنا ہو گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کی پیداوار مہیا کر کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو بلا سود قرضے دیے پنجاب بھر میں 85ارب روپے کی لاگت سے پختہ سٹرکیں تعمیر کی گئی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خطیر رقم خرچ کر کے عام آدمی کے لیے تعلیم اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے لنگر والا پتن پر پل کا افتتاح کرنے کے بعد سپورٹس سٹیڈیم ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا نواز شریف کی قائدانہ صلاحتوں کی بدولت ملک میں دس ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے کسانوں کو کھاد اور زرعی ٹیوبلوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی نیازی خان نے کے پی کے کا حلیہ بگار دیا جبکہ زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کر دیا جب تک میری سانس ہے اور جسم میں طاقت ہے پاکستان کو بھارت سے آگے لے جاکر ترقی کا مقابلہ کرونگا پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بناؤں گا جلسہ سے سردار شفقت حیات بلوچ ایم این اے اور غلام نظام الدین سیالوی نے بھی خطاب کیا غلام نظام الدین سیالوی نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن میں کھڑے ہیں اور شہباز شریف کے ساتھ بغیر کسی لالچ اور عہدہ کے آئندہ بھی کھڑے رہیں گے اور مسلم لیگ ن کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے سردار شفقت حیات بلوچ ایم این اے نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرے حلقہ انتخاب میں ساٹھ سالہ تاریخ بدل دی چودہ ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے سو کلو میٹر سٹرکوں کی تعمیر سوئی گیس کی فراہمی لنگر والا پتن پل کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں کروائے گئے میرا حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اس جماعت میں گلے میں پٹکا ڈال کر شیرو کے ساتھ بیٹھا کر تصوریں نہیں بنائی جاتیں میرے حلقہ میں مسلم لیگ ن ٹکٹ دیکر جن امیدواروں کو نامزد کرے گی وہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے پی ٹی آئی کو دو دفعہ ماضی میں شکست دی اور انشااللہء تیسری بار بھی آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دیں گے۔وزیر اعلی پنجاب دن اڑھائی بجے کے قریب ساہیوال پہنچے تو ہیلی پیڈ پر سردار شفقت حیات بلوچ ،نظام الدین سیالوی،کمشنر ندیم محبوب آر پی او ڈاکٹر اختر عباس،چئیرمین ضلع کونسل عاصم شیر میکن،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا ، اور صوبائی وزاراء نے انکا استقبال کیا وزیر اعلی جلسہ کے بعد لنگر والا پتن پل پر گئے تین ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل کو دیکھا اور محکمہ تعمیرات کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا پل لی تعمیر سے سرگودھا ،خوشاب،بھکر اور میانوالی کی عوام کو سہولت فراہم ہوئی اور ان چاروں اضلاع کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیلی کاپٹر وزیر اعلی کو اتار کر فیول بھروانے کے لیے چلا گیا وزیر اعلی افتتاح جلسہ اور پل دیکھنے کے بعد واپس سپورٹس سٹیڈیم آ کر کچھ دیر ہیلی کاپٹر کا انتظار کرتے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -