شہباز شریف کی تقریر کے دوران خاتون کا احتجاج، بیٹے کے قاتل کو گرفتار کرنے کامطالبہ

شہباز شریف کی تقریر کے دوران خاتون کا احتجاج، بیٹے کے قاتل کو گرفتار کرنے ...

سرگودھا (سجاد اکرم )سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تقریر کے دوران ایک خاتون نے احتجاج کردیا۔خاتون کو وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر بھی خاتون پنڈال میں داخل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں وزیر اعلیٰ پنجاب جلسے سے خطاب کر رہے تھے اس دوران وہاں ایک خاتون اپنا مسئلہ لے کرپہنچ گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس پہنچنے سے پہلے سیکیورٹی اہلکا ر وں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ زبردستی پنڈال میں داخل ہو گئی۔ خاتون کا کہنا تھا بااثر ملزمان نے اس کے بیٹے کو قتل کیا جو ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ،ساہیوال کی پولیس بھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔خاتون کے مسلسل احتجاج کے باعث شہبازشریف نے اپنی تقریر کو مختصر کر دیا۔

خاتون احتجاج

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...