تبدیلی اور کارکردگی کا ڈھول پیٹنے والے بے نقاب ہو چکے ، بلاول بھٹو

تبدیلی اور کارکردگی کا ڈھول پیٹنے والے بے نقاب ہو چکے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد( آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ میرے دست بازو بن کر عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو جتوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ، باقی سیاسی پارٹیوں کے پاس کھوکھلے دعوے اور جھو ٹے نعرے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی بہبود کیلئے قابل عمل پروگرا م ہے۔ بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں مختلف وفود جن میں فاٹا کے ایم این اے ساجد حسین طوری، ایم پی اے ضیااللہ آفریدی، نواب محسن علی خان اور پیپلزپارٹی ضلع منڈی بہاؤ ا لدین کے عہد یدار شامل تھے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا فاٹا ہمیشہ پیپلزپارٹی کی ترجیح رہی ہے۔ فاٹا کی ترقی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بتائے راستے پر صدر آصف علی ز ر د اری نے فاٹا کو کے پی میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کیا۔ عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد فاٹا کی ترقی کیلئے ہر ممکن ا قد امات اٹھائے جائیں گے۔ ضیااللہ آفریدی سے گفتگومیں انکا کہنا تھا آپ پورے صوبے کے نوجوانوں تک میرا یہ پیغام پہنچائیں کہ ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت دیتا ہوں۔تبدیلی اور کارکردگی کا ڈھول پیٹنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، ان کے پاس عوام کی بھلائی و خوشحالی کا پرو گر ام تھا ہی نہیں، پیپلزپارٹی منڈی بہاؤالدین کے وفد سے گفتگومیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا انتخابات جیتنے کیلئے آپ کو بہت محنت کرنی پڑے گی، آپ کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیتے گی۔اس موقع پرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...