جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈروں کی تربیت اور کردار انتہائی اہمیت کے حامل : جنرل باجوہ

جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈروں کی تربیت اور کردار انتہائی اہمیت کے حامل : ...

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا گزشتہ روز دورہ کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو اکیڈمی کمانڈنٹ کے تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا جونیئر لیڈرز اکیڈ می میں بنیادی پیشہ وارانہ مہارتوں سے متعلق تربیت دی جاتی ہے ۔ اکیڈمی کو ’’سینٹرفارایکسی لینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ‘‘اپ گریڈ کیا گیا ۔آرمی چیف نے اکیڈمی فیکلٹی کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے فاٹامالاکنڈکے نوجوان افسروں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس اکیڈمی کومزید بہتر سے بہتر بنایا جائے ،آرمی چیف نے کہا جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور جونیئر لیڈ ر وں کاانتہائی اہم کردار ہوتا ہے ۔ عصر حاضر میں نوجوان افسروں کی تربیت اہمیت رکھتی ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اکیڈمی میں دیگر مما لک کے کیڈٹس بھی زیر تربیت ہیں ۔ آرمی چیف سے اکیڈمی میں تربیت دینے والے فاٹا مالاکنڈ کے انسٹرکٹرز سے بھی ملاقات کی،کورکمانڈ ر ر اولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاربھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔

مزید : صفحہ اول