کے پی کے حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

کے پی کے حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ، اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -