بھارت کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (این این آئی)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے بھارت کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آ صف غفور نے اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین میڈیا کانفرنس کے دوران کہا جنگ ناکام اور مذاکرات ہی کامیاب حکمت عملی ہے،باہمی اعتماد پر مبنی مثبت بات چیت ہی ملکوں کو آگے لے جاسکتی ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا پاکستان پر امن ملک ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا،جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان نے ہمیشہ بھا ر ت کیساتھ جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے،بھارت ہی مذاکرات سے بھاگتا رہاہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اْڑی اور پٹھا نکوٹ حملو ں سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیا وہ دو حملوں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں تو کئی بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں اور کلبھوشن جادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک فوج

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...