آئی ایس پی آر نے سائبر الرٹ جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے سائبر الرٹ جاری کردیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کا نام استعمال کرکے ای میل بھیجی جارہی ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ invite@ispr.press سے کوئی بھی میل وصول ہو تو اسے کھولنے کی بجائے ڈیلیٹ کردیا جائے ،ای میل کھولنے سے کمپیوٹر میں وائرس آجاتا ہے۔ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اگر غلطی سے میل کھل جاتی ہے تو اس میں موجود کسی بھی لنک کو نہیں کھولا جائے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ادارے کا آفیشنل ڈومین ispr.gov.pkہے۔

سائبر الرٹ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...