نواز شریف کے الزامات انتہائی خطرناک ، شفاف ن غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں

نواز شریف کے الزامات انتہائی خطرناک ، شفاف ن غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں

اسلام آباد،گجرات (آن لائن )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کے سنگین اور خطرناک الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے سنگین اور انتہائی خطرناک الزامات کا شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ حالات کا مقابلہ کرتے لیکن وہ دوسروں پر الزامات لگا کر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے 100دن کی منصوبہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی خیبرپختونخواہ میں پانچ سال حکومت رہی ہے ۔ وہاں اُسکی حکومت کے پی کے کی عوام کو کچھ نہ دے سکی تو اب پاکستان بھر کو سو دنوں میں ایک کروڑ ملازمتیں دینا اور دیگر خیالی پلاؤ والے دعویٰ صرف عوام کو سبز باغ دکھانے کے مترادف ہیں۔ عوام با شعور ہیں وہ اب کسی بھی پارٹی کے کھوکھلے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے ۔

پیپلزپارٹی

لاہور ،کراچی(نمائندہ خصوصی،این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہاکہ نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے، نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں،عدالت کچھ پوچھتی ہے میاں صاحب طوطامینا کی وہی گھسی پٹی کہانیاں سناتے رہے،نوازشریف نے عدالت کے 128 سوالوں میں سے کسی ایک کابھی ڈھنگ سے جواب نہیں دیا ،نوازشریف مقصد صرف اپنی جائیداد بچانا ہے،نوازشریف جائیداد سے متعلق سوالات کا جواب دے دیں گے تو مسئلہ حل ہوجائے گا، کچھ عرصہ پہلے کتاب قیامت کا منظر آئی تھی اس کتاب کی تصویر کشی کرنی ہوتو آپ نیب عدالت کے باہر چلے جائیں، نوازشریف جو بیانیہ عدالت میں پیش کیا وہ سیاسی بیانیہ ہے اورجو وہ جلسوں میں پیش کرتے ہیں اور بیانیہ ہے ، ایک سوال یہ ہے کہ ایون فیلڈ میں جائیدادیں کہاں سے خریدیں، بچوں کے اکاونٹس میں بھاری رقوم کہاں سے آئی ہیں، نواز شریف نے جرنیلوں پر بات کی مگر منی ٹریل کا کچھ نہیں بتایا، نوازشریف کرپشن کیسز کی وجہ سے آج کل فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، باپ بیٹے کو نہیں پہچان رہا یہ قیامت کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی علی الصبح کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہاکہ نواز شریف کے بیٹے کے پاس کم عمر میں اربوں روپے کیسے آئے؟ تین بار وزیراعظم بننے والا مخالف طاقتوں کے بیانات کو تقویت دے رہا ہے، نوازشریف کو سزا ہوگی اور وہ جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ جیسی غیر قانونی تعیناتیاں سب کے سامنے ہیں، ایون فیلڈ پراپرٹی جب خریدی گئی اس وقت حسین نواز برطانوی شہری نہیں تھے، حسین نواز کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے کیوں پاکستان نہیں بلایا جارہا؟۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اربوں روپے پاکستان سے کمائے، شریف خاندان سیاست کو کاروبار سمجھتا ہے، انہوں نے ملک کو لوٹ کر اپنی دولت بنائی، اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ اول