بلوچستان، بحریہ ماڈل سکول کیلئے پنجاب حکومت کی 75.86ملین کی گرانٹ
لاہور(حافظ عمران انور)بلوچستان میں اعلیٰ معیار کے بحریہ ماڈل سکول کیلئے پنجاب حکومت نے 75.86ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری گرانٹ سے صنعتی بندرگارہ گوادرمیں جدید طرز کا بین الاقوامی ماڈل سکول تعمیر کیا جائیگا جہاں ایک ہزار طلبہ تعلیم حاصل کریں گے خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول کیلئے پنجاب حکومت اورپاکستان نیوی کے درمیان نومبر 2014ء میں باہمی یادداشت کے ذریعے 200ملین روپے کی لاگت سے تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر کیلئے ابتدائی طورپرپہلے فیز کیلئے ایڈمن ونگ اورنویں ودسویں جماعت کے بلاک کی تعمیر کیلئے مارچ2015ء میں مذکورہ سکول کیلئے 55ملین روپے جاری کئے گئے تھے جبکہ دوسرے فیز کیلئے جولائی 2015ء میں 65ملین روپے جاری کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق ا س سال خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول میں کلاسز کا آغاز مارچ /اپریل میں ہونا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر تاحال کلاسز شروع نہیں ہوسکیں،نئی کلاسز کا آغاز رواں سال ستمبر /اکتوبر میں متوقع ہے۔
بلوچستان
Back to Conve