پرائیویٹ حج سکیم کا بحران ختم، نئے ٹور آپریٹرز کو بھی کوٹہ ملے گا

پرائیویٹ حج سکیم کا بحران ختم، نئے ٹور آپریٹرز کو بھی کوٹہ ملے گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کے تقدس کے لیے وزارت مذہبی امور کے تمام حلقے اختلافات ختم کرنے پر راضی، اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں سب ایک،پرائیویٹ حج سکیم کے حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کا پیچیدہ مسئلہ حل کر لیا گیا ۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حج فارمولیشن کمیٹی نے گزشتہ سال کی کمپنیوں کا نہ صرف کوٹہ بحال کر دیا ہے بلکہ 50کوٹہ والوں سمیت تمام حج آرگنائزر کا کوٹہ مخصوص ایوریج کے ساتھ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئے ٹورز آپریٹرز کو بھی کوٹہ ملے گا حتمی لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا، حج فارمولیشن کمیٹی کے فیصلوں کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی توثیق کر دی،پرائیویٹ حج سکیم کا بحران ختم ،تمام سٹیک ہولڈر ز بھی راضی،حج آپریشن کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے تمام امور نمٹانے پر اتفاق ، حتمی فہرستیں اور کوٹہ الاٹمنٹ کے آر ایل لیٹر جاری کر دیئے گئے،حج فارمولیشن کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کیے گئے اقدامات کی تفصیل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے باہمی اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کے4کامیاب حج آپریشن کروائے ہیں قوم کو سستا حج دیا ہے ،ہمیشہ میرٹ کو اپنایا ہے اب بھی میرٹ پر سب فیصلے ہو رہے ہیں ،نئی کمپنیوں کو بھی میرٹ پر کوٹہ ملے گا ،حج آپریشن کی مانیٹرنگ پہلے سے بھی سخت ہو گی،معلوم ہوا ہے کہ منگل کی شام رات گئے تک حج فارمولیشن کمیٹی نے تمام امور میرٹ پر نمٹا دئیے اور رپورٹ وفاقی وزیر مذہبی امور کو پیش کر دی جنہوں نے اس کی توثیق کر دی جس کے مطابق سالہا سال سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والے حج آرگنائزر جن کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے ان کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 2فیصد کٹوتی بھی 5ہزار اضافی کوٹہ سے ہو گی ،50والوں کا کوٹہ بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے ،44کے قریب کمپنیاں جن کے خلاف شکایات تھیں ان میں سے تمام کمپنیوں کو موقع دیا گیا کہ وہ شکایات کا ازالہ کریں ،7کے سوا تمام کمپنیاں بحال کر دی گئیں ہیں ،7کمپنیاں اس سال کام نہیں کر سکیں گی ان کا کوٹہ بھی نئی کمپنیوں کو ملے گا ،بقیہ کوٹہ کے ساتھ ساتھ 7کمپنیوں کا کوٹہ اور اِدھر اُدھر سے نکلنے والا سارا نئی انرول کمپنیوں کو میرٹ پر دیا جائے گا ،حج فارمولیشن کمیٹی کے ان فیصلوں سے پرائیویٹ حج سکیم کے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات ختم ہو گئے ہیں ہوپ نے بھی وفاقی وزیر ،وفاقی سیکرٹری کی باہمی رضا مندی سے ہونے والے فیصلوں سے اتفاق کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے اور فوری آر ایل لیٹر جاری کرنے کی درخواست کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر