جو کا م ملک دشمن نہیں کر سکے وہ نواز شریف کر رہے ہیں ،شیخ رشید

جو کا م ملک دشمن نہیں کر سکے وہ نواز شریف کر رہے ہیں ،شیخ رشید

اسلام آباد( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ جو کام ہمارے دشمن نہیں کرسکتے وہ کردار نواز شریف ادا کررہے ہیں وہ کس کے اشارے پر کھیل رہے ہیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کٹہرے میں پیش ہونے کا سوچا بھی نہیں تھا اب وہ کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں انہوں نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو کام ہمارے دشمن نہیں کرسکتے وہ اب نواز شریف کررہے ہیں جھوٹ ، کرپشن اور چوری کے سوا نواز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں رہا اور اب جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول