قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے ،آصف زرداری

قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے ،آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) سابق صدرمملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے انتخابات میں بھٹو مخا لف عناصر کو شکست ہوگی ،قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لینگے ۔گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا پارٹی کارکن ہی اصل سرمایہ ہیں ،الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کریں ، انتخابات میں بھٹو مخالف عناصر کو شکست ہوگی اور قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لینگے ۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -