اقتدار کی باریاں لینے والوں کو شکست ہو گی ، عوام اب بہکاوے میں نہیں آئینگے : عمران خان

اقتدار کی باریاں لینے والوں کو شکست ہو گی ، عوام اب بہکاوے میں نہیں آئینگے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور( این این آئی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دینے والے حکمرانوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،پی ٹی آئی بھرپور تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور اقتدار کی باریاں لینے والوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاًنئی حلقہ بندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -