عید الفطر پر شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ

عید الفطر پر شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ

لاہور( این این آئی )سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایس ایم ایس شارٹ کوڈ 8877 کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جویکم جون سے 14جون تک جاری رہے گا۔عید الفطر کے موقع شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا ء بذریعہ ایس ایم ایس کیا جا رہا ہے جس کے لیے شہری 8877 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایک خالی جگہ اور اپنی منتخب برانچ کا کوڈ نمبر میسج کریں جس کے جواب میں شہری کو ٹرانزیکشن نمبر اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔شہری موصول ہونے والے ٹرانزیکشن نمبر کو متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پیش کرکے مطلوبہ نئے کرنسی نوٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس نظام کے تحت ہر صارف کو دس روپے کے تین پیکٹ جبکہ پچاس روپے اور سو روپے کے نوٹ کا ایک ایک پیکٹ سٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ایس بی پی بینکنگ سروسز کے مطابق یہ سروس 132شہروں کی 1533کمرشل بینک برانچوں سے دستیاب ہو سکے گی۔ایس ایم ایس چارجز موبائل کمپنی کے قواعدکے مطابق لاگو ہوں گے جو 1.5 روپے پلس ٹیکس ہیں صارفین کو ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے، زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مطلوبہ برانچ کا کوڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور متعلقہ بینکوں کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

کرنسی نوٹ

مزید : صفحہ اول