محکمہ سوشل سیکیورٹی کا انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(خبرنگار) اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ہیڈ کوارٹر سید زبیر اخلاق نے محکمہ سوشل سیکیورٹی کے انسپکٹر عامر فاروق کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ہیڈ کوارٹر کے مطابق گرفتار ہونے والے سوشل سیکیورٹی انسپکٹر عامر فاروق نے کینٹ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے ملازمین کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے رشوت طلب کی جس پر سوشل سیکیورٹی انسپکٹر عامر فاروق کو ریسٹورنٹ کے مالک بلال شاہ سے 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔