نواز شریف کی پیشی کے بعد عدالت سے سانپ نکل آیا ،پولیس کی دوڑیں

نواز شریف کی پیشی کے بعد عدالت سے سانپ نکل آیا ،پولیس کی دوڑیں

اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے روانہ ہوتے ہی جوڈیشل کمپلیکس سے سانپ نکل آیا جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں سے سانپ کومار دیا۔ بدھ کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے سے ایک سانپ برآمد ہوا ، بڑی تعداد میں موجود پولیس اہلکاروں نے دوڑیں لگادیں تاہم کچھ اہکار ڈنڈے لے کر سانپ کو مارنے کیلئے آئے اور وہ سانپ کو مارنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد عدالت کے باہر اور عدالتی احاطہ میں موجود وکلاء اور میڈیا کے نمائندے سانپ کی تصویریں اور ویڈیو بناتے رہے۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...