نعیم الحق نے تھپڑ دانیال کو نہیں ،پارلیمان کے منہ پر مارا ،کیپٹن (ر)صفدر

نعیم الحق نے تھپڑ دانیال کو نہیں ،پارلیمان کے منہ پر مارا ،کیپٹن (ر)صفدر

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کے ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے،عمران خان صاحب یہ تھپڑدانیال عزیز کونہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیاہے۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لیکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں،جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟، عمران خان صاحب آپ کو اس کانوٹس لیناچاہیے،یہ کلچرختم ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟۔

کیپٹن (ر)صفدر

مزید : صفحہ اول