سورج اپنے پورے جوبن پر، چھور 47 سنٹی گریڈ سے گرم ترین مقام رہا

سورج اپنے پورے جوبن پر، چھور 47 سنٹی گریڈ سے گرم ترین مقام رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں سورج اپنے پورے جوبن پر آ گیا۔ جھلسا دینے والی گرمی کے باعث درجنوں افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا: چترال،کالام اور دروش میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں چھور 47، مٹھی46 ،سبی 45، جیکب آباد، لسبیلہ، شہید بینظیرآباد، بدین، لاڑکانہ، سکھر 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد میں33 ، کوئٹہ میں29 ، پشاور میں 36، لاہور میں43 ، مری میں24 ، فیصل آباد میں40 ، ملتان میں 39، کراچی میں 43، حیدر آباد میں42 اور سکھر میں 44سنٹی گریڈ رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -