کارگو میگا فراڈ،پی آئی اے انتظامیہ کا تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

کارگو میگا فراڈ،پی آئی اے انتظامیہ کا تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) روزنامہ ’’پاکستان‘‘ میں پی آئی اے کارگو میگا سکینڈل کے حوالے سے شائع خبر کے بارے میں پی آئی اے ہیڈ کوارٹر ا سلام آباد سے گزشتہ روزجاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق پی آئی اے کے پریذیڈنٹ،سی ای او مشرف رسول سیان کے ترجمان چیف کمر شل آفیسر پی آئی اے بلال منیر شیخ نے کہا ہے پی آئی اے کارگو میں تین ارب روپے کے میگا فراڈ کا پی آئی اے حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کرپشن، بدعنوانیوں اور اختیارات سے تجاوز کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ترجمان کا مزید کہنا ہے پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے، جسے نقصان پہنچانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ قو می ادارے کیساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے پی آئی اے میں پہلے ہی جو احتسابی اور اصلا حا تی عمل شروع کیا گیا ہے، اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور قومی ایئر لائن کو نقصان پہنچانے والوں سے ایک ایک پائی وصو ل کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے ہماری انتظامیہ اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ کرپشن میں ملوث ذمہ داروں سے نا صرف ریکوری کی جائے گی بلکہ انہیں سخت سزا سے بھی کوئی نہیں بچا سکتا۔
پی آئی اے حکم

مزید :

صفحہ اول -