ایم ایم اے کے جلسوں کا اعلان ،فضل الرحمن 4جون کو منشور پیش کرینگے

ایم ایم اے کے جلسوں کا اعلان ،فضل الرحمن 4جون کو منشور پیش کرینگے

لاہور (خصوصی رپورٹ ) متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی قائدین کا مرکزاہل حدیث 106 راوی روڈ پر اجلاس۔ اجلاس کی صدارت ایم ایم اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔جس میں ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، رانا شفیق خاں پسروری، مولانا امجد خاں ، علامہ عارف حسین واحدی،مولانا محمد خاں لغاری نے شر کت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایم اے عید کے بعد ملک بھر میں جلسے کرے گی۔ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمن 4 جون کو ایم ایم اے کا منشور پیش کریں گے۔ جبکہ کراچی، پشاور، ملتان ، راولپنڈی، ایبٹ آباد میں جلسوں سے قائدین خطاب فرمائیں گے۔ جلسوں کی تاریخی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل عوام کے لیے امید نو بنے گی۔ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے نظام مصطفی کا نفاز کریں گے۔پوری قوم کی امیدوں ایم ایم اے پر ہیں۔

ایم ایم اے

مزید : صفحہ آخر