جنو بی پنجا ب میں پیپلز پا رٹی بھی نئی صف بند ی میں مصروف

جنو بی پنجا ب میں پیپلز پا رٹی بھی نئی صف بند ی میں مصروف

کو ٹ ا دو (آصف شہزاد سے ) الیکشن قر یب آتے ہی مو سمی پر ندوں کی اڑنواں میں اضا فہ ۔عرصہ دراز سے تحر یک انصاف سے وابستہ کا رکنو ں میں ما یو سی کی لہر ۔ پیپلز پا رٹی بھی نئی صف بند ی میں مصروف ۔سا بق وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی بھی جنو بی پنجا ب میں متحر ک ۔سا بق ایم این اے خا لد ہ محسن اور شبیر علی قر یشی کی ملا قات ۔ہنجرا خا ندان بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ ے گا ۔ تحر یک انصاف ضلع مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری نقصان پہنچا نے میں کا میا ب ہو گئی ،مسلم لیگ (ن) کے مزید ایک ممبر قومی اسمبلی 2ممبران صوبا ئی تحر یک انصاف میں شا مل ہو گئے ۔گذشتہ انتخا با ت کے بعد مسلم لیگ ( ن) کے ضلع مظفرگڑ ھ میں 3ممبر قومی اسمبلی اور 11ممبرا ن صو با ئی اسمبلی تھے حا لیہ سیا سی پیشرفت کے بعد مذ کو رہ حلقوں سے تحر یک انصاف کے نظر یا تی امیدواروں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے تفصیلا ت کے مطا بق ضلع مظفرگڑ ھ سے مسلم لیگ ( ن) کے ممبر قومی اسمبلی سردار عا شق گو پا نگ اور 2ممبرا ن صوبا ئی عا مر طلا ل گو پا نگ اور سبطین رضا بخا ری نے گذ شتہ روز تحر یک نصاف کے جنر ل سیکر ٹری جہا نگیر تر ین سے اسلا م آبا د میں ا ن کی رہا ئشگا ہ پر ملا قات کی اور بعد ازاں عمرا ن خا ن کی رہا ئشگا ہ بنی گالہ پر با قاعدہ طو ر پر تحر یک انصا ف میں شمو لیت اختیا ر کر لی ۔مز ید 3ممبرا ن اسمبلی کی تحر یک انصا ف میں شمو لیت سے مسلم لیگ (ن) کو ضلع مظفرگڑ ھ میں بڑا سیا سی دھچکا لگا ہے ایک ما ہ قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی سید با سط سلطا ن بخا ری اور 4صوبا ئی اسمبلی ذیشا ن خا ن گو رما نی ،غلا م مر تضی رحیم کھر ، علمدار عبا س قر یشی اور خا ن محمد خا ن جتوئی بھی جنو بی پنجا ب صوبہ محا ذ کے پلیٹ فارم سے تحر یک انصاف میں شمو لیت اختیا ر کر چکے ہیں گذشتہ انتخا با ت کے بعد ضلع کی قومی اسمبلی کی 5نشستوں میں 3نشستیں اوت صوبا ئی اسمبلی کی ضلع بھر کی 11نشستیں مسلم لیگ ( ن) کے پلڑے میں آئی تھیں اور قومی اسمبلی کی ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے غلام محمد نورربا نی کھر کا میا ب ہو ئے تھے جبکہ گذ شتہ الیکشن میں پی ٹی آئی ضلع کی ایک نشست پر بھی کا میا بی حا صل نہ کر سکی تھی ۔ابتک مسلم لیگ (ن) کے 2ممبران قومی اسمبلی اور 6ممبرا ن صوبا ئی اسمبلی تحر یک انصا ف میں شمو لیت اختیار کر چکے ہیں ۔حا لیہ پیشر فت کے بعد ضلع سے ایک ممبر قومی اسمبلی سلطا ن محمود ہنجرا اور 5ممبران صوبا ئی اسمبلی احمد یا ر ہنجرا ،حما د نواز ٹیپو ،میا ں عمرا ن قر یشی ،احم کر یم قسور لنگڑیا ل اور ہا رون سلطا ن بخاریمسلم لیگ (ن) میں با قی رہ گئے ۔ہنجرا خا ندان کا کہنا ہے کہ ہما رے اوپر بھی نواز شر یف سے علیحد گی کے لئے دبا ؤ ہے مگر ہمیں مجبو ر کیا گیا تو تحر یک انصا ف مں جا نے کی بجا ئے ہم آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے ذرائع کے مطا بق با قی رہ جا نے والے مسلم لیگ (ن) کے ممبرا ن اسمبلی سے بھی تحر یک انصا ف کی اعلی قیا دت رابطے میں ہے ضلع کی حا لیہ سیا سی صورتحا ل کے بعد ایک جا نب آیند ہ انتخا با ت میں مسلم لیگ (ن) کو ضلع بھر کے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کے چنا ؤ میں کا فی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے تو دوسری جا نب مسلم لیگی ممبران اسمبلی کی مسلسل تحر یک انصا ف میں شمو لیت سے تحر یک انصاف کے نظر یا تی اور پرا نے کا رکن بے چینی اور پر یشا نی کا شکار ہیں ذرائع کے مطا بق جن حلقوں سے ممبرا ن اسمبلی نے تحر یک انصاف میں شمو لیت اختیار کی ہے ان حلقوں سے تعلق رکھنے والے تحر یک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں کا مستقبل غیر یقینی کی صورتحا ل سے دوچا ر ہو گیا ہے اور وہ اس سیا سی پیشر فت کے بعد متبا دل انتظا م کے حوا لے سے سوچو بچا ر میں مصروف ہیں ۔

نئی صف بندی

مزید : صفحہ اول