لاہور کے 44 ریٹرننگ افسران نے انتخابی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا

لاہور کے 44 ریٹرننگ افسران نے انتخابی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسروں نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیاہے۔لاہور کے ریٹرننگ افسران کی حلف برادری کی تقریب سیشن کورٹ میں منعقدکی گئی،سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے ریٹرننگ افسروں سے حلف لیا،ریٹرننگ افسران نے حلف کے متن میں درج الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ وہ آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن کو ایمانداری سے یقینی بنائیں گے، لاہور کے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران حلف برداری کے بعد اپنے حلقوں میں انتخابات سے متعلق انتظامی امور کے حوالے سے باقاعدہ کام شروع کردیں گے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد قریشی نے انتظامی افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابی انتظامات کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام متعلقہ اداروں کے فوکل پرسنز سے تجاویزبھی طلب کر رکھی ہیں،اس موقع پر سینئر سول جج شکیب عمران قمر اور کوآرڈینیٹر دلدار شاہ بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -