لاہور ہائیکورٹ کا ٹرانسپورٹ کے بزرگ پنشنرز کو مکمل پنش ادا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ٹرانسپورٹ کے بزرگ پنشنرز کو مکمل پنش ادا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے بزرگ پنشنرز کو مکمل پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے بروقت حق دلانے میں تاخیر پر بھری عدالت میں بزرگ شہریوں سے معافی مانگ لی۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی، 75سے 80سالہ بزرگ شہریوں نے عدالت کو بتایا کہ 1960ء میں محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بھرتی ہوئے مگر انہیں 1970ء میں بھرتی تصور کر کے کم پنشن دی جا رہی ہے، عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے انضمام کے باوجود اگر ایم ڈی عہدے پر موجود ہے تو پینشنرز کو ان کے حق سے کیوں محروم رکھا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ باپ دادا کی عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کا حق نہ ملنے پر عدالت خاموش نہیں رہ سکتی،آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، بزرگ شہری 6سالوں سے اپنے حق کے لئے دھکے کھا رہے ہیں، کیاملک میں آئین موجود نہیں؟کیس التواء میں رکھنے پر کیوں نہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر بزرگ شہریوں کو ان کا حق نہیں دینا تو انہیں سرحد پار چھوڑ آئیں۔عدالت نے قرار دیا کہ محکمے کا نوٹیفیکیشن آسمانی صحیفہ نہیں، قانون سے متصادم نوٹیفیکیشن کی کوئی حیثیت نہیں ، عدالت نے بروقت حق دلانے میں تاخیر پر بھری عدالت میں بزرگ شہریوں سے معافی مانگ لی، عدالتی فیصلہ سنتے ہی بزرگ پینشنرز آبدیدہ ہو گئے،75سے 80سالہ بزرگ پینشنرز نے پنشن کا کیس جیتنے کے بعدکمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...