اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے ہائیکورٹ میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفافیت اور لاگت کی اصل تفصیلات منظر عام پر لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔شہری آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے یہ درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو ٹرین کے لئے جو معاہدے کئے ہیں ان میں شفاعیت کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر منظور نظر افراد کو ٹھیکے دیئے ہیں اور قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا۔ میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا جس سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھا۔اورنج ٹرین منصوبے کی لاگت طے پانے والے معاہدہ جات حاصل کئے جانے والے قرضوں اور کنٹریکٹرز کی تفصیلات منظر عام پر لائے بغیراصل لاگت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت منصوبے کی لاگت اور دیگر تفصیلات منظرعام پر لانے کا حکم دے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر