جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر حکومت کو دوبارہ نوٹس

جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر حکومت کو ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف دائرمتفرق درخواست پروفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جون کو جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جماعت الدعوۃ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے ،حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آکر جماعت کی فلاحی کاموں میں رکاوٹیں بنانا شروع کر دی ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے ،حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور نہ ہراساں کرنے کا حکم دیاجائے، عدالت کے روبرو سرکاری وکلاء نے جواب کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی ، عدالت نے درخواست گزار کو تا حکم ثانی ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں توسیع کر تے ہوئے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...