پیپلز پارٹی کی لاہور میں قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست تیار

پیپلز پارٹی کی لاہور میں قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک سے) پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے جس کے مطابق این اے 123سے سید آصف ہاشمی کے بیٹے فراز ہاشمی الیکشن لڑیں گے۔این اے 124سے چودھری ظہیر ‘ این اے 125سے حافظ میاں زبیر کار دار‘ این اے 126سے اورنگزیب برکی‘ این اے 127سے زاہد زوالفقار خان‘ این اے 128سے حاجی ناصر خان ‘ این اے 129سے محمد اشرف بھٹی ‘ این اے 130سے عاصم محمود ‘ این اے 131سے چودھری اعتزازاحسن ‘ این اے 132سے ثمینہ خالد گھرکی یا پھر محمد نوید چودھری الیکشن لڑیں گے۔ایں اے 133سے فیصل میرسہیل ملک یا پھر اسلم گل میں سے کوئی الیکشن لڑے گا۔این اے 134مصطفی جٹ ‘ این اے 135امجد جٹ اور این اے 136سے جمیل منج الیکشن لڑیں گے تاہم یہاں پر یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ان قومی اسمبلی کے حلقوں کے صوبائی امیدواروں کے لئے ابھی پیپلز پارٹی امیدواروں کو فائنل نہیں کر سکی ہے اور پیپلز پارٹی کو الیکشن میں کامیابی کے لئے بڑے مضبوط امیدواروں کی بھی تلاش ہے جو (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹٖف ٹائم دینے کی پوزیشن میں ہوں بہت سے حلقے ایسے ہیں کہ جہاں سے امیدوار ہی نہیں ہیں اور جن کو پارٹی الیکشن لڑنے کے لئے کہہ رہی ہے وہ الیکشن لڑنے کو تیار ہی نہیں ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن بہت کمزور ہے اور پیپلز پارٹی کے بہت سے نامی گرامی رہنما الیکشن میں عبرتناک شکست کے خوف سے الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہتے تاکہ ان کا سیاسی بھرم رہ سکے ۔

مزید :

صفحہ اول -