چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 46 ہوگئی ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے سکول ٹیچرطاہر محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار گورنمنٹ ٹریننگ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ مغل پورہ میں بطور ٹیچر تعینات ہے۔درخواست گزار نے ترقی کے لئے چیف سیکرٹری کو محکمانہ اپیل کی لیکن شنوائی نہ ہونے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے 9 فروری درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا ،عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک زیرالتواء درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا،درخواست گزار کے وکیل استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...