حلقہ پی پی 63 اور 64 میں پولنگ سکیموں کا اعلان کر دیاگیا

حلقہ پی پی 63 اور 64 میں پولنگ سکیموں کا اعلان کر دیاگیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 اورپی پی64 گوجرانوالہ کی پولنگ سکیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق حلقہ پی پی 63میں 13 کی پولنگ سکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس کی مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 میں ووٹر کی کل تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 5 سو 11 ہے جس میں مردانہ ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 13 اور خواتین ووٹر کی تعداد 70 ہزار 4 سو 98 ہیں جن کے لئے 121 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں کل 3 سو 43 پولنگ بوتھ ہو گے جن میں مردوں کے لئے 191 اور خواتین کے لئے152 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح حلقہ پی پی 64 میں 14 کی پولنگ سکیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 میں ووٹر کی کل تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 1 سو 58 ہے جس میں مردانہ ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 86 اور خواتین ووٹر کی تعداد 87 ہزار 72 ہیں جن کے لئے144 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں کل401 پولنگ بوتھ ہو گے جن میں مردوں کے لئے 215 اور خواتین کے لئے 1 سو 86 بوتھ بنائے گئے ہیں۔

پولنگ سکیمیں

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...