پولنگ سکیم کا ڈرافٹ تیار 22جون تک جاری کردیا جائیگا

پولنگ سکیم کا ڈرافٹ تیار 22جون تک جاری کردیا جائیگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا، حتمی پولنگ سکیم 22 جون تک جاری کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم کا ڈرافٹ ویب سائٹ پر جاری کر دیا، ڈرافٹ میں پولنگ سٹیشنز، ووٹرز کی تعداد اور دیگر معلومات شامل ہیں، پولنگ سکیم قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 849 حلقوں کی جاری کی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق، مجوزہ پولنگ اسکیم میں پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز کی تفصیلات ہیں ٗپولنگ اسکیم میں پولنگ بوتھ، مرد خواتین ووٹرز کی تفصیل موجود ہے، مجوزہ پولنگ اسکیم پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد کے حلقوں کی جاری کی گئی۔ذرائع کے مطابق، ضلعی الیکشن کمشنرز کی تیار کردہ پولنگ اسکیم ریٹرننگ افسران کو دے دی گئی، ریٹرننگ افسران 22 جون تک حتمی پولنگ اسکیم بنائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر