عمران خان نے فوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظور کر لیا

عمران خان نے فوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ عمران خان نے تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفی پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر بھی شیئر کی۔فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں لیکن 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا لہذا میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔فوزیہ قصوری نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ امید ہے آپ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے۔

فوزیہ مستعفی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...