مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا کام جاری ہے، رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغر،حافظ امیرعلی اعوان ،خرم روحیل اصغر اورمیاں منظورحسین نے درخواستیں جمع کروادی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی فیس کے ساتھ رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغرنے این اے ایک سواٹھائیس کے لیے درخواست جمع کروادی ہے جبکہ لیگی رہنماحافظ امیرعلی اعوان نے بھی مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے لیے پی پی ایک سوانسٹھ سے درخواست جمع کروائی ہے۔ صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہورخرم روحیل اصغربھی پی پی ایک سوچوون سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔چیئرمین یونین کونسل میاں منظورحسین نیبھی پی پی ایک سوباون کے لیے درخواست جمع کروادی ہے۔ لیگی رہنماندیم کمبوہ نے پی پی ایک سوچوون سے پارٹی کو درخواست جمع کروا دی ہے۔ پچیس مئی تک درخواستیں جمع کروانے کا وقت دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...